وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن سے کاروبار چلے، روزگار برقرار رہا اور معیشت چلتی رہی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پاکستان کو خوشحال بنانے کے موضوع پر آئی پی آر کے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت غیر معمولی بحران سے گذر رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے نیا چیلنج سامنے آیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت کورونا کے باعث 4.4 فیصد سکڑے گی۔
عبدالحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو 2018ء میں اقتدار میں آنے پر کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سخت مالیاتی ضبط سے اخراجات اور درآمدات میں کمی اور ریونیو میں اضافہ کیا گیا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سخت اقدامات سے مالیاتی اور کرنٹ اکائونٹ خسارے میں بہتری آئی جبکہ ترسیلات زر، برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری میں بہتری سمیت بڑی صنعتوں میں 6.7 فیصد بہتری آئی ہے۔
عبدالحفیظ شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا کے اثرات سے بچنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی،حکومت کے اقدامات سے ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔
وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کورونا پر قابو پانے کی حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا گیا جبکہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 1240 ارب روپے کا ایمرجنسی ریلیف پروگرام دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
