ہمایوں سعید نے حمزہ علی کے بیٹے کے بارے میں کیا کہہ دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے اداکار حمزہ علی...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے آخر سوشل میڈیا پر ایک مداح سے معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید کے ایک مداح نے سوشل میڈیا پر طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمایوں سعید نے انہیں تین گھنٹے تک انتظار کروایا لیکن پھر بھی ان کے ساتھ سیلفی نہیں لی۔
نام ہمایوں سعید
اس بندے کے پیچھے میں 3گھنٹے رہا اس نے لڑکیوں کے ساتھ تصویریں لے لی تھیں میرے ساتھ اس نے تصویر نہیں لی تھی جس کا دکھ اور غصہ مجھے آج بھی ہے
خیرFame مل جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے@iamhumayunsaeed pic.twitter.com/mykkfIqOaYAdvertisement— Nadeem Mazhar (@NadeemMazhar7) December 1, 2020
سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید کے ایک مداح کی ٹوئٹ بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شکایتی انداز میں کہتا ہوا نظر آرہا ہے ’’ہمایوں سعید کے پیچھے میں 3 گھنٹے رہا اس نے لڑکیوں کے ساتھ تصویریں لے لی تھیں لیکن میرے ساتھ نہیں لی جس کا دکھ اور غصہ مجھے آج بھی ہے ‘‘۔
یاد رہے کہ مداح نے مزید کہا خیر جب شہرت مل جاتی ہے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
تاہم ہمایوں سعید نے جوابی ٹوئٹ میں معافی مانگتے ہوئے کہا ’’3 گھنٹے کے بعد میں تجھے ڈھونڈ رہا تھا، خیر معاف کردے، اگلی بار۔‘‘
واضح رہے کہ ہمایوں سعید کی جانب سے جوابی ٹوئٹ کرنے کے بعد یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کا کہنا ہے کہ کم سے کم ہمایوں سعید نے معافی تو مانگی۔
اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ فنکار تو بہت گھمنڈی ہوتے ہیں اور ان میں ذرا بھی اخلاقیات نہیں ہوتیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News