سال 2020 میں رخصت ہونے والے اداکار جو جاتے جاتے دنیا کو مایوس کر گئے
اس سال پاکستانی اور بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی بڑے نامور اداکار،...
ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے ذریعے عام افراد اپنی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈيا پر شئير کرتے ہیں۔
ٹک ٹاک ایپلی کیشن میں صلاحیت لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف بڑی تعداد میں لوگوں کو فالورز بنا لیتے ہیں بلکہ اپنے ان فالورز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پیسے بھی کما رہے ہیں-
In logo ne sahi mazaq bnya hua moat ka #nailajutt pic.twitter.com/NB3mCDNuNM
Advertisement— Sad AF (@kyubtye) December 11, 2020
خیال رہے کیونکہ ٹک ٹاک پر اب لوگ اپنے فالورز بڑھانے کے لیے اپنی جھوٹی موت کا اعلان کرنے جیسے گھٹیا ہتھکنڈے بھی استعمال کر رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک نامی ایپلی کیشن جو کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں بین کر دی گئی تھی اس کو اس کمپنی کی جانب سے یقین دہانی کروانے کے بعد دوبارہ سے کھول دیا گیا۔
کچھ ایسے ٹک ٹاکر جنہوں نے جھوٹی موت کے اعلان سے اپنے فالورز کی تعداد بڑھانے کی کوشش کی ایسے افراد کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
1: بیوی نے شوہر کے مرنے کی جھوٹی خبر پھیلا دی
کچھ ماہ قبل ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی آئی ڈی سے ان کی بیگم نے ایک ویڈيو شئير کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ان کے شوہر کی موت ہوگئی ہے-
تاہم اتنی جوان موت پر قدرتی طور پر ہمدردی کے سبب ان کی یہ ویڈیو دیکھتے دیکھتے وائرل ہو گئی اور اہل علاقہ ان کے گھر تعزیت کے لیے پہنچنا شروع ہو گئے جہاں جا کر ان کو پتہ چلا کہ عادل راجپوت زندہ ہیں اور ان کی بیوی نے صرف فالورز کے حصول کے لیے یہ ویڈیو بنائی جس پر لوگوں نے انہیں سوشل میديا پر بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا-
2: اپنی موت کو استعمال کرو اور خبر کو پھیلاؤ
اس قسم کا دوسرا واقعہ حالیہ دور میں ایک اور ٹک ٹاکر کے حوالے سے سامنے آیا جس کا نام نائلہ جٹ ہے۔
ٹک ٹاکر نائلہ جٹ نے ایک تصویر شئير کی جس میں وہ کفن میں ہیں اور دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ مری ہوئی ہیں اور اس تصویر کو شئير کرتے ہوئے لوگوں نے نائلہ جٹ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایک غیر محفوظ مقام قرار دیا گیا ہے-
اس کے بعد نائلہ جٹ کا ایک ویڈيو پیغام سامنے آیا جس میں انہوں نے اس تصویر کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ چونکہ ان کا موبائل خراب ہو گیا تھا تو ان کی یہ تصویر کسی اور نے شئير کی ہے اور اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے-
مگر اس کے بعد ان کی ایک آڈیو چیٹ بھی وائرل ہوئی جس میں ان کا یہ کہنا تھا کہ بناؤ بناؤ ویڈیو بناؤ میرے مرنے کا فائدہ اٹھاؤ لوگ بھی مرتے ہیں اور میں بھی مر کے زندہ ہو سکتی ہوں- اس کے بعد انہوں نے ہنستے ہوئے یہ بھی کہا کہ اب اس کا ٹرینڈ چلانا ہے-
واضح رہے کہ آج کل صرف فالورز کی تعداد میں اضافہ کے لیے لوگوں نے ہر بات کا مزاق بنانے کے ساتھ ساتھ موت کا بھی مزاق بنا دیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News