Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، سپاہی فضل الہی شہید

Now Reading:

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، سپاہی فضل الہی شہید
قراقرم ہائی وے

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی فضل الہی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ 34 سالہ سویلین شخص شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر تتہ پانی سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا جس کو پاک فوج نے مار گرایا ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 2020 میں پاک فوج نے سولہ بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر