Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم صرف تصادم کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

پی ڈی ایم صرف تصادم کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم صرف تصادم کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں پی ڈی ایم کے ناکام جلسے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور نے سیاسی کرپشن اور بددیانتی کی بارش میں بھیگی پی ڈی ایم قیادت کو ناکام و نامراد کر دیا۔

وزیر کالونیزوجیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ جرات مند اور غیرت مند لاہوریوں نے ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کو آئینہ دکھا دیا جبکہ مودی اور اجیت دیول کا بیانیہ لیکر آنے والی پی ڈی ایم کو شرم سے چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیئے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ عوام کو منظم کرنے کے دعویدار خود آپس میں تصادم کا شکار نظر آئے،مولانا فضل الرحمن کو خجالت مٹانے کے لیے جا کر دریائے راوی میں ڈبکیاں لگانی چاہیے۔

وزیر کالونیزوجیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ زندہ دل اہلیان لاہور کے لیے زندہ باد کے نعرے لگنے چاہیے جبکہ پی ڈی ایم کی عوام میں مقبولیت کا بھانڈا بیچ گریٹر اقبال پارک پھوٹ گیا۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول زرداری کے استقبال کے لیے پچاس سے زیادہ کارکنان نہ پہنچے جبکہ مولانا فضل الرحمن کے متوالے ن لیگی قائدین کو جلسہ گاہ داخلے پر ذلیل کرتے رہے۔

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کے جیالے بیگم صفدر اعوان کی تصاویر کے ساتھ بلاول زرداری کی تصاویر نہ ہونے پر مغلظات بکتے رہے اور تین سو روپے دیہاڑی پر لوگوں کو بلا کر پیپلز پارٹی نے آج بھی غریب عوام کا مذاق اڑایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر