بھارتی اداکارہ گوہر خان نے اپنی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور بتایا کہ انہوں نے 4 سال قبل لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے 4 سال قبل پُرانا لباس پہننے کی وجہ بتا دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مہندی کی تصویرگوہر خان کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئیں جس کی کیپشن میں اداکارہ نے بتایا کہ یہ لباس ان بھائی نے انہیں تحفہ میں دیا تھا۔
معروف بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان نے اپنی مہندی کے دن وہ جوڑا اس لیے زیب تن کیا کیونکہ وہ ان کے بھائی نے اُنہیں بطورِ تحفہ دیا تھا۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گوہر خان پیلے رنگ کے روایتی جوڑے میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ہاتھوں پر خوبصورت مہندی لگی ہوئی ہے۔
گوہر خان نے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سب سے پہلے تو بھارتی گانے ’آئی مہندی کی رات‘ کا ایک سطر لکھا۔
اس کے بعد گوہر خان نے اپنے بھائی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری جان، میرے بھائی آج میں نے اپنی مہندی کے دن وہ خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہے جو آپ نے مجھے 4 سال قبل ایک تحفے کے طور پر دیا تھا۔‘
گوہر خان نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ میری شادی میں شامل نہیں ہوسکتے ہیں لیکن آپ کے اس تحفے نے میرے لیے آپ کا پیار ثابت کردیا ہے۔‘
واضح رہے کہ گوہر خان نے پوسٹ کے اختتام میں اپنے بھائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ لباس زیب تن کرنا میرے لیے بہت خاص ہے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
