Advertisement
Advertisement
Advertisement

بشریٰ انصاری نے پہلی بار 36 سالہ شادی کے خاتمے کی وجہ بتادی

Now Reading:

بشریٰ انصاری نے پہلی بار 36 سالہ شادی کے خاتمے کی وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سنئیر اداکارہ بشریٰ انصاری نے طلاق کی وجہ بتا دی۔

 تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے نے پہلی مرتبہ ایک ویب شو میں اپنی 36 سالہ شادی کے خاتمے کی وجہ بتادی۔

مزید پڑھیں

زمانہ نہیں دنیا بدل گئی ،اداکارہ بشریٰ کا اہم پیغام

پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پیغام پوسٹ...

بشریٰ انصاری نے اپنی طلاق کے پیچھے کی وجہ بتادی

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جس سے اُن کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

Advertisement

گزشتہ سال انہوں نے اقبال انصاری سے طلاق لے لی تھی۔

 جس کے بعد یہ خبریں سامنے آئیں کہ انہوں نے اداکار وہدایت کار اقبال حسین سے دوسری شادی کرلی ہے۔

 تاہم اداکارہ اپنی نجی زندگی سے متعلق زیادہ تر خاموش ہی دکھائی دیتی ہیں۔

بشریٰ انصاری نےایک ویب شو کے دوران اداکارہ و میزبان میرا سیٹھی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال اپنے شوہر اقبال انصاری کو طلاق دے دی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے 36 سال بعدشوہر کو طلاق دینے کا فیصلہ اُن کا اپنا تھا۔

بشریٰ انصاری نے دورانں انٹرویو اپنی طلاق اور اُن حالات کے بارے میں اظہار خیال کیا جس نے انہیں زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ لینے پر مجبور کیا۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ زندگی کےبرے وقت سے نکلنے کا حل ’طلاق‘ ہے، میں نے اپنی شادی کے 36 سال بعد شوہر کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ میرے پاس طلاق دینے کا حق تھا۔

 میرے والد نے میرے لیے یہ کام کیا تھ اکہ میری بیٹی جب چاہے طلاق دے سکتی ہے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں وہ عورت نہیں ہوں جسے طلاق ہوئی بلکہ میں نے خود اپنے شوہر کو طلاق دی تھی۔

اپنے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ جب تک ہمیں سمجھ آئی کہ ہماری زندگی میں بہت مسائل ہیں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہ سکتےتب تک بہت دیر ہوچکی تھی کیونکہ بچے اسکول جانے لگ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے میں جب بھی مشکل میں ہوتی تو سوچتی تھی کہ یہ وقت مشکل ہے یا پھر طلاق کے بعد والا مشکل ہوگا کیوں کہ میرے پاس دو بیٹیاں ہیں، اور اگلی زندگی میں بھی یہی مسائل رہے تو بہتر یہی ہے کہ اسی زندگی کو برداشت کیا جائے اور ایسے ہم نے 36 سال گزار لیے۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ جب میری بیٹیوں کی شادی ہوگئی اور اُن کے بچےبھی ہوگئے تو لگا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک دوسرے کو ریلیف دیا جائے، حالانکہ آج کل ایسا نہیں ہوتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر