پاکستان کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی ، فرانس نے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 1897 ملین ڈالر کے قرضوں کو معطل کردیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پیرس کلب اور جی ٹوئنٹی قرض دہندگان ممالک میں فرانس پاکستان کو قرض دینے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔
فرانسیسی سفارت خانہ کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا کہ قرض کی معطلی قرضہ نجات سکیم فریم ورک کے تحت کی گئی اور قرضوں کی معطلی کے معاہدے پر آج دستخط کر دیے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
