وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کا مقام اور مرتبہ نہایت بلند ہے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اپنے بیان میں کہ 46 سال میں سے 20 سال مفتی منیب الرحمان رویت ہلال کمیٹی نے کے چیئرمین رہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مفتی منیب الرحمان کو ان کی خواہش پر رویت ہلال کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا۔
نور الحق قادری نے یہ بھی کہا کہ مفتی منیب الرحمان ایک بڑی شخصیت ہیں، کسی اچھے سرکاری عہدے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی خدمات دوبارہ لیں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے مزید کہا کہ امید ہے نئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی قومی یکجہتی کے حوالے سے کوشش ضرور کریں گے۔
واضح رہے کہ مفتی منیب الرحمن کو 20 سال بعد رویت ہلال کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد رویت ہلال کمیٹی کے نئے چیئرمین مقرر کردیئے گئے ہیں۔
مفتی منیب الرحمن کو 2000 میں چیرمین رویت ہلال کمیٹی بنایا گیا تھا جبکہ 2012 میں مفتی منیب الرحمن کی دوبارہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا گیا۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کی چیرمین شپ ہر دوسال بعد تبدیل ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
