
ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر آزاد جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن میں مزید ایک روز کی توسیع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے لاک ڈاون میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت 8 اور 9 دسمبر کی درمیانی رات 12 بجے تک لاک ڈاون جاری رہے گا۔
یاد رہے کورونا کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے آزادکشمیر میں 21 نومبر سے لاک ڈاون ہے۔
ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر آزاد جموں و کشمیر میں آج رات سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوَن پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے گا۔
واضح رہےکہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابوہو گئی ہے ۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کے لیے عوام کو ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔
صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔
شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News