ماہرہ خان عالمی وبا کا شکار ہو گئیں
پاکستان شو بز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان کا کورونا ٹیسٹ...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ صنم جنگ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم جنگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں اس بات کا انکاشاف کیا ہے کہ وہ عالمی وبا کا شکار ہوگئیں ہیں۔
اداکارہ صنم جنگ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ اور ان کی بیٹی اس وبا کا شکار ہو گئیں ہیں۔
انہوں بتایا کہ وہ اور ان کی بیٹی الگ الگ اسولیٹ ہیں۔
صنم جنگ نے مداحوں کو آگاہ کیا کہCOVID-19 کا شکار تو ہو گئے ہیں لیکن الحمد اللہ شدید علامات نہیں ہیں۔
دوسری جناب اداکارہ نے مداحوں سے اس وبا کو سنجیدہ لینے کا مشورہ دیا اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ “میں آپ سب سے گزارش کروں گی کہ وہ اس وبائی مرض کو سنجیدگی لیں۔
اداکارہ نے کہا کہ کوویڈ 19 حقیقت ہے ، براہ کرم ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ماسک پہنیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں ،گھر کے اندر رہیں اور سلامت رہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ صنم جنگ نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں کہا کہ مجھے اور میری بیٹی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News