کورونا صورتحال کے باعث شادی ہالز پر عائد پابندی مشروط طور پرختم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں کورونا صورتحال کے باعث شادی ہالز پر عائد پابندی مشروط طور پرختم کر دی گئی، محکمہ داخلہ آزادکشمیر نے شادی ہالز بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
شادیوں کا انعقاد آوٹ ڈور کیا جائے گا اور زیادہ سے زیادہ تین سو افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
شادی ہالز کی جاری ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا جبکہ گھروں میں شادی کے انعقاد پر 30 سے زائد افراد کی شرکت پر پابندی برقرار رہے گی۔
واضح رہےکہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابوہو گئی ہے ۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کے لیے عوام کو ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔
صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔
شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
