کامیڈین کاشف خان کا اپنی بیٹی ربیکا کے بارے میں اہم انکشاف
پاکستان کے نامور کامیڈین کاشف خان نے اپنی بیٹی ربیکا کے بار...
پاکستان سے تعلق رکھنے والی ٹاک ٹاک اسٹار ربیکا خان نے ٹی وی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زیادہ فالوورز ہوگئے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر نت نئی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے نئی نسل کی توجہ حاصل کی، اُن کے انسٹاگرام پر ایک ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔
تاہم اب ربیکا نے ڈراموں میں کام کرنے والی اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سے علامی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن رہا اور اس ہی دوران ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ اُبھر کر سامنے آئے ہیں۔
ایسی ہی ایک سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان ہیں، جنہوں نے نہایت قلیل عرصے میں مقبولیت کے قائم کیے۔
اس حوالے سے ربیکا خان نے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنے رب کی شکر گزار ہوں اور اس کے بعد میرے کام کو پسندیدگی کی ڈگری عطا کرنے والے لاکھوں مداحوں کی شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام شہرت اور کامیابی عطیہ خداوندی ہے میرا رب جس کو چاہتا ہےشہرت اور کامیابی عطا کردیتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار ربیکا ابھی میٹرک کی طالبہ ہیں اور بہت کم عمری میں ہی انہوں نے بہت نام اور کامیابی حاصل کر لی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News