نور بخاری کا منال خان کو مشورہ
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال خان کی تصویر سوشل میڈیا پر...
پاکستان شوبز انڈسڑری کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے سابق اداکارہ نور بخاری کے لیے ایک اسٹوری پوسٹ شیئر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیمہ ملک نے فوٹو اینڈ ویڈو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سابقہ اداکارہ نور بخاری کے لیے پر محبت بھرا پیغام جاری کیا۔
حمیمہ ملک نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جن میں سے ایک اسٹوری میں اُنہوں نے نور بخاری کی تصویر شیئر کی۔
اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھ جا سکتا ہے کہ نور بخاری نے دُعا کے لیے ہاتھ اُٹھائے ہوئے ہیں اور وہ اللّہ تعالیٰ سے دُعا منگتی دکھائی دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں
حمیمہ ملک نے نور بخاری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیاری نور ہمیشہ خوش رہو۔‘
دوسری جانب نور بخاری نے حمیمہ ملک کی محبت کا جواب دیتے ہوئے اُن کی اسٹوری اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ سابق اداکارہ نور بخاری نے اداکارہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری میں تین دل والے ایموجیز بنائے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News