Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ، سیاسی رہنماؤں کا خطاب

Now Reading:

لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ، سیاسی رہنماؤں کا خطاب
پی ڈی ایم

حکومت مخالف جماعتوں کے زیر اہتمام حکومت مخالف تحریک (پی ڈی ایم) کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس میں اپوزیشن لیڈر سمیت تمام اراکین شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے گوجرانوالہ ،کراچی ، کوئٹہ اور پشارو کے بعد اب لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں حکومت مخالف تحریک کا جلسہ کیا گیا جس میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے خطاب کیا۔

مینار پاکستان کے سائے میں پی ڈی ایم کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جلسہ گاہ میں موجود رہے جبکہ منعقدہ جلسے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

کوویڈ19سے زیادہ مہلک مرض”کوویڈ18 تابعدارخان” ہے ،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ کوویڈ19 سے زیادہ مہلک مرض “کوویڈ 18 تابعدارخان”ہے۔

Advertisement

مریم نواز

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے  لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہورمیں ایک نہیں،درجنوں جلسےہوچکےہیں مگر لاہوریوں نےآج نئی تاریخ رقم کردی ہے اور لاہور چاروں صوبوں کو جوڑے گا۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ اداروں کوسیاست سےدوررہنےکا مشورہ دینا غداری ہے جبکہ عمران خان کےپاس جواب نہیں ہوتاتونوازشریف کوغدارکہہ دیتا ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی کارکردگی تونہیں لیکن اسکینڈل کےڈھیرلگ گئے، عوام تم سےایک ایک پائی کاحساب لےگی۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ تابعدارخان کہتا تھا کہ قرضےنہیں لوں گا لیکن تابعدار خان نے قرضوں کے نئے ریکارڈ قائم کردیے جبکہ تابعدارخان نےملک کوآئی ایم ایف کےسامنےگروی رکھ دیا۔

مریم نواز کا ییہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو2013کےالیکشن میں عبرتناک شکست ہوئی، انہیں سمجھ آگئی عوام کےووٹ سےنہیں تابعداری سےوزیراعظم بنوں گا۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ تابعدارخان کہتا ہےاپوزیشن مجھےنہیں جانتی لیکن عمران خان صاحب اپوزیشن آپ کواچھی طرح جانتی ہے جبکہ اب تو عوام بھی آپکو اچھی طرح جان گئی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی نااہلی کا جواب ان کےسلیکٹرزکودینا پڑرہا ہے کیونکہ ان کےسلیکٹرز نہیں جانتےتھے یہ اتنا نالائق اورنااہل نکلےگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوویڈ18کےآنے کے بعد پاکستان کی ترقی کورنٹائن ہوگئی مگر کوویڈ19سےزیادہ مہلک مرض”کوویڈ18تابعدارخان”ہے، ہاتھ جوڑکرکہتی ہوں ماسک پہن کرآئیں،آپکی صحت کاخیال ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ فرعون کے لہجے میں کون کہتا تھا این آراونہیں دوں گا لیکن آج وہی انسان پی ڈی ایم اورنوازشریف سےاین آراومانگ رہا ہے لیکن نوازشریف عوام کی روٹی چھیننے والے اور جعلی حکومت بنانے والے تابعدار کو این آراو نہیں دے گا۔

سلیکٹڈ وزیراعظم کا استعفا چھین کررہیں گے،بلاول

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد پہنچ کرسلیکٹڈ وزیراعظم کا استعفا چھین کررہیں گے۔

Advertisement

بلاول

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فون اور رابطہ کرنا بند کریں ، ہمارے درمیان کوئی دراڑ پیدا نہیں ہوسکتی جبکہ اب ڈائیلاگ کاوقت گزرچکا،اب لانگ مارچ ہوگا۔

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکمران ووٹ کی طاقت سےنہیں،کسی اورکےاشارےکی وجہ سےاقتدارمیں آئے لیکن ظلم اور جبر کی رات ختم ہونے کو ہے، ہر طرف ایک ہی آواز گونج رہی ہے،ووٹ پر ڈاکا نا منظور ہے۔

بلاول بھٹوز رداری نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کےساتھ کیا ہورہا ہے،نااہل وزیراعظم نےکٹھ پتلی کو یہاں بٹھادیا لیکن ہم کٹھ پتلی کےکٹھ پتلی کونہیں مانتے، سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی حکمران جلد گھر جانے والے ہیں۔

چئیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ دھمکی کےعلاوہ نااہل حکمرانوں کےپاس کچھ نہیں۔ جعلی، نااہل اور ناجائز حکمرانوں نے ملک کابیڑہ غرق کردیا، ہمارا حال تاریک ضرور ہے لیکن مستقبل روشن ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ نالائق حکمرانوں کے پاس نہ عقل ہے اورتاریخ کا علم ہے جبکہ جھوٹ اور گالم گلوچ کےسوا حکمرانوں کےدامن میں کچھ نہیں۔

Advertisement

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم کشتیاں جلا کرمیدان میں اترے ہیں، عمران خان کوبھگا کرہی بات ہوسکتی ہے اور سلیکٹرزکوعوام کا فیصلہ تسلیم کرنا پڑے گا۔

جنوری یا فروری میں مارچ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنوری کےآخر یا فروری کے اوائل میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان

تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فقید المثال اجتماع پر پی ڈی ایم کی جماعتوں اورعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ عمران کی حکومت نے پاکستان کو اتنا کمزور کردیا کہ ہم کشمیر کا تحفظ نہیں کرسکے جبکہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کردیا ہے، کشمیر بھارت کو بیچ دیا ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ آج ہندوستان نے کشمیر کو ہڑپ کرلیا، کشمیر پر قبضہ کرلیا، ہم کشمیرکوکچھ نہیں دے سکے،73 سال کشمیریوں کے خون پرسیاست کی۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ زخم گہرے ہوتے جارہے ہیں ،احساسات میں غصے،ناراضگی کاعنصر بڑھ رہا ہے، ہمیں انارکی کی طرف جانے سے پہلے حالات سنبھال لینا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نوجوان جس کو خواب دکھائےگئےتھے آج اسےبیروزگار کردیا گیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک بیان دےرہا کہ 72 سال میں پہلی مرتبہ بجٹ زیرو ہوگیا ہے۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے تو قومی یکجہتی برقرار نہیں رہ سکتی جبکہ آج غریب بیروزگارہے، منہگائی نے کمرتوڑ دی ہے اور قوت خرید ختم کردی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ناجائزحکومت مسلط ہے،ناجائز حکومت کیلئے دھاندلی کی گئی جبکہ ہم اس لیے آئے ہیں کہ قوم بن کر پاکستان کا مستقبل بچائیں۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی کے جذبہ کے ساتھ ملک کو بچانا ہے، ترقی دینا ہے

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ کی حکمرانی ہوگی، پارلیمنٹ کو یرغمال نہیں ہونے دیا جائیگا جبکہ عوام کےجمہوری اور بنیادی حقوق کا تحفظ کیاجائے گا۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جنوری کےآخر یا فروری کے اوائل میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، ناجائزحکومت کوختم کرکےدم لیں گے جبکہ اسلام آباد لانگ مارچ میں استعفے ساتھ لے کرجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر