
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ ملک پاکستان کےعوام کا ملک ہے اور عوام چوری سے آئی ہوئی عمران کی حکومت کو نہیں مانتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور تمام سیاسی جماعتوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ عوام کے ووٹ کی امانت ہے کسی کو ڈاکے ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔
انہوں نے کہا ہے کہ منہ سے قادیانی لفظ نکلنا اس ملک میں جرم بن گیا ہے اور ناموس رسالت پر حملے ہورہے ہیں جبکہ حملہ کرنے والوں کو باعزت بری کیا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے کوئی قانون قرآن و سنت کےخلاف نہیں بنے گا اور ہمیں اس ملک کی آئین کی حفاظت کےلیے نکالنا ہے، ہم نےعہد کرنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں کسی قوت کو پنپنے نہیں دینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News