
معروف عالم دین شیخ التفسیر وحدیث ولی کامل مفتی زرولی خان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق شیخ التفسیر حضرت مفتی زرولی خان صاحب رحمہ اللہ کی نماز جنازہ انشاءاللہ کل بروز منگل بعد نماز ظہر جامعہ عربیہ احسن العلوم گلشن اقبال کراچی میں ادا کی جائیگی۔
یاد رہے معروف عالم دین شیخ التفسیر وحدیث ولی کامل مفتی زرولی خان انتقال کرگئے۔
معروف عالم دین مفتی زر ولی خان انڈس اسپتال میں زیر علاج تھے اور انہیں گذشتہ روز طبیعت بگڑنے پر انڈس اسپتال لایا گیا تھا۔
مفتی زر ولی احسان العلوم کے مہتمم اور شیخ الحدیث تھے۔
مفتی زر ولی کے انتقال پر وفاق المدارس کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
ترجمان وفاق المدارس کا کہنا ہے کہ مفتی زر ولی کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ، اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News