میشا شفیع کا ایف آئی اے کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار
گلوکارہ میشا شفیع نے ایف آئی اے کی تحقیقات پر عدم اعتماد...
میشا شفیع
پاکستان شوبز انڈسٹری کے گلوکار علی ظفر اور میشا شفیع کے وکلاء میں تلخ کلامی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابقوکیل علی ظفر نے عفت عمر سے کہا کہ آپ نے کبھی ڈاکٹرسے اپنا ذہنی توازن چیک کروایا ہے،جب آپ نے ذہنی توازن چیک کروایا تو کوئی ڈاکٹر نے میڈیسن دی تھی؟
میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر نے بتایا کہ ان کا ذہنی توازن درست ہے تاہم ڈاکٹر کی ہدایت پر وہ ڈپریشن کی ادویات لیتی ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد نے اداکار اور گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کی۔
یاد رہے کہ علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کی گواہ اداکارہ عفت عمر پر جرح کی، وکیل کے سوال پر عفت عمر نے بتایا کہ ان کا ذہنی توازن درست ہے تاہم ڈاکٹر نے انہیں بلڈ پریشر اور ڈپریشن کی دوا دی تھی۔
عفت عمر نے کہا کہ میشا شفیع کی والدہ صبا حمید نے ہراسانی کے واقعے سے متعلق بتایا جس پر انہوں نے یقین کر لیا کیونکہ وہ علی ظفر کے ایسے ہی 2 واقعات پہلے بھی سن چکی تھیں، میشا شفیع ان کے گھر تقریب میں سب کے سامنے تو خوش تھیں تاہم ان کے سامنے شدید پریشان تھیں۔
اداکارہ عفت عمر نے کہا کہ جلد ہی سچ سامنے جائے گا۔
دوسری جانب گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر کارروائی اداکارہ عفت عمر کی درخواست پر 6 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے، آئندہ سماعت پر عفت عمر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ سماعت کے دوران اداکارہ عفت عمر میشا شفیع کی گواہ کے طور پر عدالت میں پیش ہوئیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News