ثناء خان کی تصاویر پر اُن کے شوہر کا اظہارِ محبت
بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان کی نئی تصویروں پر اُن...
سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے مفتی انس کو بہترین شوہر قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ثناء خان نے اپنے شوہر مفتی انس کی سالگرہ کے موقع پر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اُن کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
یہ تصویرمقبوضہ کشمیر میں لی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والا یہ جوڑا آج کل اپنا ہنی مون منا رہے ہیں۔
ثناء خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں سابقہ بھارتی اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے شوہر سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ سلامت اور میرے ساتھ جنت تک رکھے، آمین۔‘
ثناء خان نے مزید لکھا کہ ’آپ کو یومِ ولادت مبارک ہو۔‘
ثناء خان نے اپنے مفتی انس کو بہترین شوہر قرار دیتے ہوئے ہیش ٹیگ BestShohar بھی استعمال کیا۔
یاد رہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ ہی بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے۔
اس موقع پر ثناء خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ شادی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ہم اللّٰہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور اللّٰہ کی رضا کے لیے ہی ہم نے ایک دوسرے سے شادی کی ہے۔‘
واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News