وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر بھی کورونا ورئرس کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کورونا کے حوالے سے کہا کہ ابھی مجھے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ ملا ہے اور یہ مثبت ہے۔
Just got my covid test result and it is positive. Will be isolating at home.
— Asad Umar (@Asad_Umar) December 18, 2020
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے مزید کہا کہ کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔
واضح رہےکہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابوہو گئی ہے ۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرسے نمٹنے کے لیے عوام کو ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔
صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔
شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
