Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیالکوٹ سمیت ہر شہر کے مسائل حل کریں گے،عثمان بزدار

Now Reading:

سیالکوٹ سمیت ہر شہر کے مسائل حل کریں گے،عثمان بزدار
لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سمیت ہر شہر کے مسائل حل کریں گے اور ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیالکوٹ میں کامیاب نوجوان پروگرام اور اربوں روپے کے منصوبوں کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے لوگوں کو اپنی ایئر لائن سیال ایئر کے آغاز پر مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار نے کہا کہ تاجر برادری نے اپنی مدد آپ کے تحت پہلے ایئر پورٹ بنایا اوراب ایئرلائن کا آغاز کرکے قابل تقلید مثال قائم کی ہے جبکہ پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیزن امپروومنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ میں 17 ارب روپے کی لاگت سے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ تمام منصوبوں سے سیالکوٹ شہر کے مسائل حل ہوں گے جبکہ یہاں بسنے والے شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا اور اقبال ؒ کا شہر حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ شہر بنے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کے لئے رنگ روڈ بھی بنایا جا رہا ہے، شہر میں 5 ارب روپے کی لاگت سے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنایاجائے گا-

Advertisement

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں 500بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال بھی بنے گا جبکہ وزیراعظم عمران خان اپنے اگلے دورے کے دوران اس ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے لئے ٹیکنیکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، یونیورسٹی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کریں گے۔

عثمان بزدار نے بھی کہا کہ ایک ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل نئی انڈسٹریل سٹیٹ کی خوشخبری بھی سیالکوٹ کو جلد دیں گے جبکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی 2انڈسٹریل سٹیٹس چل رہی ہیں اور تیسری پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے دوران پنجاب حکومت نے تاجروں اور صنعتکاروں کو ریلیف دینے کے لئے 56ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا جبکہ پنجاب کابینہ نے صوبے میں 5سیمنٹ پلانٹس کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ دسمبر کے آخر تک مجموعی طورپر پنجاب میں 16سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دی جائے گی اور2021تک پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر