کے ایم سی کے افسر تنخواہ روکنے پر اپنے ڈاریکٹر سے انوکھے انداز میں انتقام لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے ایم سی افسر شہزاد انور نے تنخواہ روکنے پر ڈاریکٹر ایچ آر ایم جمیل فاروقی کو گلے لگالیا اور گال پر پپی کردی
کورونا مریض نے ڈاریکٹر ایچ آر ایم سے ملنے کے بعد اپنے کورونا کے مریض ہونے کا انکشاف کردیا، افسر کے انکشاف کے بعد کے ایم سی ہیڈ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔
کے ایم سی افسران کورونا کے مریض کے انکشاف کے بعد سیٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے تاہم کورونا مریض نے ایڈمنسٹیریٹر سیکٹریٹ میں جاکر بھی افسران سے ملاقات کی ہے۔
یاد رہے کہ کورونا مریض کی آمد کے وقت ایڈ منسٹریٹر کراچی افتیخار شالوانی اپنے دفتر موجود نہیں تھے تاہم ایڈ منسٹریٹر کی عدم موجودگی میں کورونا مریض نے انکے دفتر میں کئی اشیاء کو ہاتھ بھی لگایا ہے۔
کورونا کا مریض ڈاریکٹر ایچ آر ایم سے ملاقات کے وقت اپنی بیماری اور تنخواہ روکے جانے پر دھائیاں دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News