احد رضا میر اپنی اہلیہ کے شکر گزار
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احد رضا میر اپنی اہلیہ و...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق احد رضا میر اور سجل علی کی جانب سے ایک کلوتھنگ برانڈ کے لیے نیا فوٹو شوٹ کروایا گیا ہے جس میں دونوں نہایت خوبصورت لگ رہے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر احد رضا میر کی جانب سے اپنے نئے فوٹو شوٹ سے ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔
اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویرمیں وہ اور سجل علی ایک جھولے پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔
جبکہ اداکار احد نے کرتا، پاجامہ اور ویسٹ کوٹ جبکہ سجل علی نے ایک نہایت خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات بھی احد رضا میر اور سجل علی کو ایک ساتھ فوٹو شوٹ میں دیکھ کر نہایت خوش ہیں اور اُنہیں دعائیں دے رہے ہیں۔
اداکارہ حرامانی کی جانب سے احد رضا میر کی پوسٹ پر کمنٹ کیا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’ اللّٰہ نظر بد سے بچائے، آمین۔‘
حرا مانی نے مزید لکھا ہے کہ ’میری پیاری سجل اور میرا پیارا احد ہمیشہ خوش رہو، آمین۔‘
واضح رہے کہ تصاویر پر اب تک احد کے اور سجل کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور تعریفی، دعائیہ کمنٹس آچکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News