Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیگم صفدر اعوان جھوٹوں کی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

بیگم صفدر اعوان جھوٹوں کی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان جھوٹوں کی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی جانب سے حکومت پر محمد علی درانی کی شہباز شریف سے زبردستی ملاقات کے الزام کو سراسر دروغ گوئی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد علی درانی سے ملاقات میں شہباز شریف کی مرضی و منشا شامل تھی۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ جیل میں کسی بھی قیدی کو کسی بھی فرد سے ملاقات کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا ، شہباز شریف کی اپنے خاندان کے افراد سے ملاقات نہ کرنے میں بھی انکی مرضی شامل ہوتی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا بیگم صفدر اعوان جھوٹوں کی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ہیں، ہر موقع پر اپنے مفاد کے لیے جھوٹ بولنا آل شریف کی عادت ثانیہ بن چکی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان سمیت شریف خاندان کے تمام افراد ذہنی سکون کے لیے سائیکاٹرسٹ سے مدد لیتے ہیں۔

Advertisement

پی ڈی ایم کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے استعفوں کے غبارے سے آصف زرداری اور شہباز شریف نے ہوا نکال دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر