امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایڈہاک ازم کی بنیاد پر چل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل دو جماعتوں نے بھی حکومتو ں کے مزے لیے اور ملک کو مسائل سے دوچار کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ان مسائل میں مزید اضافہ کیا، حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ موجودہ سیٹ اپ کو لانے والے بھی پریشان ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم مختلف الخیال جماعتوں کا مجموعہ ہے اور سب کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے جبکہ ملک کو پٹڑی پر ڈالنے کے لیے نظام بدلنا ہوگا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ مودی کی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ وادی میں ظلم کی نئی داستانیں رقم کی ہیں اور عالمی برادری نے اس مقبوضہ کشمیر میں ظلم پر شرمناک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نظام بدلنے کے لیے مصروف عمل ہے، میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ دینے والے طلبہ و طالبات کے مطالبات فی الفور پورے کیے جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
