بالی ووڈ کے نامور اداکار کینسر کے باعث انتقال کرگئے
بالی ووڈ کے نامور اداکار جونیئر محمود کینسر کے باعث انتقال کرگئے...
 
                                                                              پاکستان شوبز انڈسٹڑی کی معروف اداکار و ماڈل فریال محمود نے علیحدگی کے حوالے سے اپنا بیان جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ فریال محمود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے۔

فریال محمود کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ اس وقت وہ اور اُن کے شوہر دانیال راحیل ایک مشکل وقت سے گُزر رہے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اپنے کام کی مصروفیت کی وجہ سے وہ دونوں گزشتہ 5 ماہ سے ایک دوسرے سے نہیں ملے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہنے والی فریال محمود نے بھی دانیال راحیل کے بعد اب ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔
فریال محمود نے کہا کہ ’میں کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر دانیال اور اپنی علیحدگی سے متعلق پوسٹس دیکھ رہی ہوں جو صرف اس وجہ سے پھیلائی جارہی ہیں کیونکہ میں اور دانیال ایک ساتھ تصویریں شیئر نہیں کرتے۔‘

اداکارہ نے افواہیں پھیلانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’کیا اب ہمیں آپ لوگوں کو ہماری شادی قائم رہنے کا ثبوت دینا پڑے گا، کیا ہم آپ کی مرضی سے ایک ساتھ وقت گُزاریں گے۔
فریال محمود نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ہماری شادی کو چھوڑ دیں اور اُن مسائل پر بات چیت کریں جو اس سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔‘

اداکارہ نے پوس ٹک کے اختتام لکھا کہ ’میں ہماری علیحدگی سے متعلق افواہوں کو دیکھ کر بےحد افسردہ ہوئی ہوں۔‘
واضح رہے کہ فریال محمود رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران معروف اداکار دانیال راحیل کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News