2020 میں پاکستان کی کونسی مشہور شوبز شخصیات شادی کے بندھن میں بندھے؟
شوبز کی جہاں بہت سی شخصیات ایک دوسرے سے راہیں جدا کرتی...
اس سال پاکستانی اور بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی بڑے نامور اداکار، گلوکار اور دیگر اہم شخصیات سے ہاتھ دھونا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق سال 2020 ہر خاص و عام کے لئے تکلیفوں اور اذیتوں بھرا سال رہا ہے کیونکہ کورونا نے ہزاروں لوگوں کی جانیں لیں وہیں دیگر ناگہانی آفات اور دل کے دوروں کے باعث اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔
طارق عزیز:

” دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں ” کو طارق عزیز کا سلام کہنے والے ” نیلام گھر ” کے میزبان طارق عزیز بھی 17 جون 2020 کو ہم سے جُدا ہوگئے تھے۔
زارا عابد:

اداکارہ زارا عابد 22 مئی 2020 کو کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے میں انتقال کرگئی تھیں۔
یاد رہے کہ ان کی لاش کی شناخت بھی نہ ہوسکی تھی مگر پی آئی اے کے حکام نے ایک دن بعد ان کے مرنے کی تصدیق کردی تھی۔
مرزا شاہی سید:

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار مرزا شاہی 29 ستمبر 2020 کو کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
طارق ملک:

پی ٹی وی کے مشہور ڈرامے ‘’گیسٹ ہاؤس’’ میں ‘’مُراد’’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار طارق ملک 11 جون 2020 کو حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔
صبیحہ خانم:

پاکستان کی سابقہ اداکارہ صبیحہ خانم 13 جون 2020 کو امریکہ میں گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔
واجد خان:

سلمان خان کی دبنگ فلم کے مشوہر گانے ‘منی بدنام’ ہوئی جیسے سپرہٹ گانے کے کے میوزک کمپوزر واجد خان 1 جون 2020 کو ہارٹ فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
عرفان خان:

بھارتی اداکار عرفان خان 29 اپریل 2020 کو کینسر کے غلط انفیکشن کی وجہ سے زندگی کی جنگ ہار گئے تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News