Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیڈریشن آف رائل کالجزآف فزیشن یوکے کی ٹیم کادورہ پاکستان، آئی ایس پی آر

Now Reading:

فیڈریشن آف رائل کالجزآف فزیشن یوکے کی ٹیم کادورہ پاکستان، آئی ایس پی آر

فیڈریشن آف رائل کالجزآف فزیشن یوکے کی ٹیم  نے پاکستان  کا دورہ  کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  کانفرنسز اور مفاہمت کے بعد  ایم آر سی پی کے لیے انٹرنیشنل میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈونلڈ فرخور کی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔

ڈاکٹرڈونلڈکی سربراہی میں ٹیم  نے کلینیکل امتحانات کاانعقاد کیا۔ ایم آرسی پی پیسزکلینیکل امتحانات پاک ایمرٹس ملٹری اسپتال راولپنڈی میں ہوئے۔

3 روزہ امتحانات میں 45امیدواروں نےحصہ لیا۔

رائل کالج آف فزیشنز یوکے کے ذریعہ پاکستان میں قائم کیا جانے والا پہلا سینٹر ہے۔  پاکستان میں ’ایم آر سی پی پیکس سینٹر‘کھولنے کے لیے یہ 15 سال کا سفر ہے۔

Advertisement

اب سے   ایم آر سی پی پیکس کلینیکل امتحان (یوکے) سال میں کم سے کم دو بار پاکستان میں منعقد ہوگا۔

برطانیہ سے آنے والے پینل آف امتحانات  میں ڈاکٹر ڈونلڈ فرخور ، پروفیسر چارلس ٹورٹ ، ڈاکٹر پیٹر نیومین ، ڈاکٹر تنظیم رضا اور ڈاکٹر روڈریک ہیری   پاکستان میں ٹیم کے ساتھ شامل ہوئے تھے۔

پاکستان میں ایم آر سی پی  کے پروفیسر عامر غفور خان لیڈ ایگزامینر ، پروفیسر عمران فضل ، پروفیسر خورشید محمد اتترا ، پروفیسر وسیم عالمگیر ، پروفیسر ظفر علی قریشی ، پروفیسر شازیہ نثار ، پروفیسر عظمت حیات ، ڈاکٹر عاصم یوسف ، ڈاکٹر محمد سلیم ، ڈاکٹر ہارون حافظ اور ڈاکٹر محسن سیف بھی شامل تھے۔

فیڈریشن انٹرنیشنل میڈیکل ڈائریکٹر برائے تشخیص   ڈاکٹر ڈونلڈ فرخور نے بتایا  کہ دنیا کے 36 ممالک میں 100 سے زیادہ مقامات پر ایم آر سی پی امتحانات دیے جاتے ہیں اور ہر سال 25 ہزار سے زیادہ ڈاکٹر امتحان دیتے ہیں۔

پاکستان میں اعلیٰ سطح کے ان طبی امتحانات کی آمد ڈاکٹروں کو یہ امتحان مقامی طور پر لینے کا موقع فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر