Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک ایپ جوائن کرلی

Now Reading:

ملالہ یوسفزئی نے بھی ٹک ٹاک ایپ جوائن کرلی

دنیاکی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ و سماجی  کارکن ملالہ یوسفزئی نے ٹک ٹاک ایپ پر اکاؤنٹ بنالیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر  ٹک ٹاک کی ایک ویڈیو شیئر  جس میں انہوں نے  اپنے فالوورز کو ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آنے سے متعلق آگاہ کیا۔

ٹک ٹاک ویڈیو میں ملالہ یوسفزئی  نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے اور   میری عمر 23 سال ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کوشاں سماجی کارکن ہوں ،آپ میں سے کئی لوگ مجھے جانتے ہیں جبکہ آپ میں سے کچھ لوگ مجھے نہیں جانتے جن کے لیے میں اپنا مختصراًتعارف کروارہی ہوں ۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو میں دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے ملالہ فنڈ میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرانے کی اپیل بھی کی۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی کو 2014 میں بھارت کے سماجی رہنما کیلاش سیتیارتھی کے ساتھ مشترکہ طور پر امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھاجس سے  وہ دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ بنی تھیں۔

نوبل انعام ملنے کے ایک سال بعد حکومت پاکستان  کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کو بہادری پر ستارہ شجاعت دیا  گیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی آسٹریا اور کویت کے رہنماؤں سے جرمن اور عربی زبان میں خوشگوار گفتگو
کراچی پریس کلب کے باہر خواجہ سرا برادری کا احتجاج، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
وزیراعظم کی آج سائیڈ لائن ملاقاتیں، بل گیٹس سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات طے
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل، 28 نشستوں پر پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری
لاہور، ناخلف بیٹے نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر باپ کو قتل کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر