Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی جہازوں کی برطانیہ اور یورپ داخلے پر پابندی برقرار

Now Reading:

پاکستانی جہازوں کی برطانیہ اور یورپ داخلے پر پابندی برقرار
خصوصی رعایت

پاکستانی جہازوں پر برطانیہ اور یورپ داخلے پر پابندی تاحال برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی جہازوں پر برطانیہ اور یورپ داخلے پر پابندی کے حوالے سے یورپی کمیشن نے ایک بار پھر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

یورپین کمیشن ڈائریکٹوریٹ جنرل فار موبیلٹی اینڈ ٹرانسپورٹ نے ڈی جی سی اے اے کو خط لکھ دیا جس میں پی آئی اے پر یورپ میں پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔

خط میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ یورپین کمیشن کے سترہ اور آٹھارہ نومبر کو برسلز میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو لکھے گئے خط میں ایک بار پھر پائلٹ لائسنس اجراء پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement

خط میں کہا گیا کہ پاکستان کی سی اے اے مشکوک لائسنس سے متعلق شفاف طریقے سے کاروائی کر رہی ہے مگر ابھی مزید صاف شفاف نظام بنانا ہوگا۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ سی اے اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں، یورپی کمیشن پاکستان سے رابطے میں ہیں اور مسلسل صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

خط میں سی اے اے کے لائسنس کی تصدیق کے طریقہ کار اور سیفٹی مینجمنٹ سسٹم پر بھی سوالیہ نشان لگایا گیا ہے جبکہ پاکستان کی سی اے اے کی جانب سے موثر حفاظتی تحفظات کو دور کر نے کے لئے اقدامات کررہی ہے اور مستقبل میں بھی یورپی کمیشن پاکستان کی سی اے اے کو سیفٹی کے مسائل کو حل کر نے کے لئے مدد کر تا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر