
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کو ریاست مدینہ اور تبدیلی کے نعروں پر دھوکا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محلات میں رہنے والے حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا ادراک کیسے ہو سکتا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سابقہ ادوار کی داخلہ و خارجہ پالیسیوں کو پوری تندہی سے جاری رکھا ہوا ہے جبکہ عدالتوں اور تھانوں میں غریبوں کی کوئی شنوائی نہیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ کورونا ویکسین کا بندوبست کیا جائے جبکہ تعلیمی اداروں کو کھولا جائے، مزید بند رہنا ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے تحریک کو چار ہفتوں کے لیے معطل رکھا، گوجرانوالہ میں 25دسمبر کو جلسہ سے مہنگائی مخالف تحریک کے دوسرے فیز کا آغاز ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News