نادیہ خان کی بچوں کے ساتھ شیئر کی گئی تصویر وائرل
پاکستان کی مقبول ترین میزبان اور مایہ ناز اداکارہ نادیہ خان نے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان نادیہ خان نے منگنی کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہیں ہیں کہ انہوں نے منگنی کر لی ہے۔
سینئر پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار نادیہ خان میزبانی اور اداکاری کے علاوہ پروڈیوسر بھی ہیں۔
نادیہ خان نے شہرت اپنے شو ”دی نادیہ خان شو“ سے حاصل کی اورانہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1993 کیا تھا فی الحال وہ پی ٹی وی پر مارننگ شو کررہی ہیں۔
نادیہ خان کی منگنی کے بارے میں سوشل میڈیا یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ جس سے انہوں نے منگنی کی ہے وہ پائلٹ ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ اسلام آباد میں ایک نجی تقریب منگنی کے حوالے سے تقریب بھی منقد کی گئی تھی۔
جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دونوں اپنی شادی کے کپڑوں کے حوالے ڈیزائنرز سے بھی مل رہے ہیں۔
اس سے قبل نادیہ خان کی دو بار شادی ہوچکی ہے ، وہ تیسری بار شادی کرنے جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ نادیہ خان کی جانب سے منگنی کی تصدیقی خبر سامنے نہیں آئی ہے اور نا ہی منگنی کی کوئی تصاویر سوشل میڈیا ہر سامنے آئی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News