ہمایوں سعید کی اپنے بھائی کو شادی کی مبارکباد
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے بھائی کو...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کردیا۔
اداکار ہمایوں سعید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ ثمینہ ہمایوں کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا اہلیہ کے ہمراہ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جو اداکار کے بھائی کی شادی کی تقریب کی تصویر ہے۔
اداکار نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا ہے۔
اداکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر اچھے بُرے وقت میں اُن کا ساتھ دینے کے لیے بہت شکریہ۔
اُنہوں نے ثمینہ ہمایوں کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی کے ہر موڑ پر میرے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔‘
اداکار نے اہلیہ دُعا دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک ساتھ مل کر صحت، کامیابی اور خوشی کے بہت سے سال گُزاریں۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’تُم نے مجھے مکمل کیا ہے اور میں اس کے لیے تُم سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘
یاد رہے کہ ہمایوں سعید اکثر سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات کے ذریعے اپنی اہلیہ سے اظہارِ محبت کرتے نظر آتے ہیں۔
واضح رہے کہ ہمایوں سعید نے اپنی اہلیہ کو کہا کہ ’میں آج جو کچھ بھی ہوں صرف آپ کی وجہ سے ہوں، آپ نے میرے ہر دن کو بہترین بنایا ہے۔‘
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News