سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو کل 19 دسمبر بروز ہفتہ صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان سوٸی سدرن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس ايس جي سي کے گیس سسٹم میں موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی اور حالیہ سردیوں میں آنے والی شدت کی وجہ سے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنہ ہے۔
ترجمان سوٸی سدرن نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی گیس لوڈ مینیجمنٹ پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو کل 19 دسمبر بروز ہفتہ صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔
ترجمان سوٸی سدرن کا مزید کہا کہ جنرل انڈسٹریز کے کیپٹو پاور کی کُل گیس کی ترسیل میں 50 فیصد کمی کی جائے گی جبکہ اس سلسلے میں معزز صارفین کو پیش آنے والی زحمت کے لئے کمپنی معزرت خواہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
