Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسرہ رضوی منفی کردار ادا کرنیوالے اداکاروں کے حق میں سامنے آگئیں

Now Reading:

یاسرہ رضوی منفی کردار ادا کرنیوالے اداکاروں کے حق میں سامنے آگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یاسرہرضوی منفی کردار ادا کرنیوالے اداکاروں کے حق میں بول پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ یاسرہ رضوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس کی کیپشن میں اداکارہ نے اُن اداکاروں کے حق میں بولا جو ڈراموں میں عصمت دری اور قاتلوں کا کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

یاسرہ رضوی نے یمنیٰ زیدی کو کیا قرار دے دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی جاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ یاسرہ رضوی نے...

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Yasra Rizvi (@yasrarizvi)

Advertisement

یاسرہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جو اُن کے کسی پراجیکٹ کی لگ رہی ہے اور اس تصویر کے ساتھ اُنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ اداکار جو عصمت دری اور قاتلوں کا کردار ادا کرتے ہیں وہ واقعی میں زیادتی کرنے والے یا قاتل نہیں ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایسے کرداروں کو ادا کرکے حقیقی زندگی میں ایسی حرکتیں کرنے کا جواز پیش نہیں کر رہے ہیں۔

Advertisement

یاسرہ رضوی نے کہا کہ ’ ایک اداکار کا واحد کام یہ ہے کہ وہ جو کردار ادا کررہے ہیں اس کے ساتھ انصاف کریں اور اس کی صداقت کے ساتھ عکاسی کریں۔‘

 کیونکہ اداکار کا مقصد کردار کے اخلاقیات کو عام لوگوں کے سامنے پیش کرنا نہیں ہے۔‘

یاسرہ رضوی نے مزید کہا کہ ’ایک بہترین اداکار کی نشانی یہ ہے کہ وہ جو کردار ادا کر رہا ہے اُس میں ڈھل جائے اور ایک حقیقت پسندانہ کارکردگی صرف اُن کی ملازمت کا حصہ ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر اداکار منفی کردار ادا کر رہا ہے تو وہ حقیقی زندگی میں بھی ویسا ہی ہے۔‘

 واضح رہے کہ اداکارہ یاسرہ رضوی کے اس معنی خیز پیغام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر