ایران کے پاس ایٹمی ہتھیاروں سے زیادہ طاقتور ہتھیار ہیں، سابق سیکریٹری پاسداران انقلاب
سابق سیکریٹری پاسداران انقلاب ابراہیم رستمی کا کہنا ہے کہ ایران کے...
بھارتی فلم اندسٹری کی اداکارہ گریسی سنگھ نے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کی مقبول ترین فلمیں ’مُنّا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور ’لگان‘ کی اداکارہ گریسی سنگھ نے انڈسٹری چھوڑنے کے حوالے سے بتایا کہ ’میں نے فلموں میں 7 سے 8 سال تک کام کیا تھا اور ہاں، یہ بڑی حد تک علاقائی فلموں کے مرکز میں تھا لیکن مجھے فلموں میں اداکاری کرنے کا جنون نہیں تھا۔
گریسی سنگھ نے کہا کہ ’میں نے کبھی کسی فلم میکر سے رابطہ نہیں کیا کیونکہ یہ کام میرے منیجر کا تھا وہ ہی مجھے نئے پراجیکٹس سے آگاہ کرتے تھے لیکن سال 2008 میں میرے منیجر کا انتقال ہوگیا تھا۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’جب میرے منیجر زندہ تھے تو اُس وقت بھی میں نے اُن سے کہا تھا کہ میری زندگی کا مقصد صرف اداکاری نہیں ہے اور میں نے اُن سے کہا تھا کہ میں زیادہ فلموں میں کام نہیں کروں گی۔‘
خیال رہے اداکارہ گریسی سنگھ نے کہا کہ ’میں نے اپنے منیجر کو یہاں تک کہا تھا کہ وہ اس بات کا یقین کر لیں کہ میں صرف وہی فلمیں کروں گی جو گھر والوں کے ساتھ دیکھی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے منیجر سے کہا کہ مجھے ایسے کردار دیں کہ جن کی عام لڑکیاں شناخت کرسکتی ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ میں ایک یا دو سے زائد فلمیں نہیں کروں لیکن جب منیجر کا انتقال ہوا تو میں نے بالی ووڈ چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ اب میرے مطلب کے کردار ملنا مشکل ہے۔‘
منا بھائی ایم بی بی ایس 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اس کا سیکوئل ’لگے رہو منا بھائی‘ 2006 میں ریلیز کی گئی تھی جبک فلم ’لگان‘ بولی وڈ کی شہرہ آفاق فلموں میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ فلم ’لگان‘ نے کئی ملکی و غیر ملکی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے تھے اور فلم نے ’آسکر‘ ایوارڈز کی نامزدگی میں بھی جگہ پائی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News