Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کی ہر تدبیر ناکام ہوگی، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

پی ڈی ایم کی ہر تدبیر ناکام ہوگی، فیاض الحسن چوہان

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے انتشار کو چھپانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن ان کی ہر تدبیر ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ن لیگ گزشتہ 35 سال سے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور بے نظیر بھٹو کو سکیورٹی رسک قرار دیتی رہی۔

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ لاڑکانہ جا کر بیگم صفدر اعوان جلسہ عام میں سب سے پہلے اس بات پر قوم سے معافی مانگیں گی۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا  یہ وہ لوگ ہیں جو کل تک اداروں کی آئینی و قانونی حیثیت کو نہیں مانتے تھے اور  آج ان کی اہمیت تسلیم کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی عدلیہ اور پارلیمنٹ کی حد بندی اور اختیارات میں مداخلت کے حق میں نہیں ہیں۔

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے اور اداروں کی رٹ چیلنج کرنے والے لیگی قائدین کے منہ سے یہ باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آل شریف اپنی غضب ناک کرپشن بچانے کے لیے اداروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور یہ بیگم صفدر اعوان کے جھوٹا ہونے کی دلیل ہے۔

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں نظر آنے والی ہار سے اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے جبکہ پی ڈی ایم اپنے اندرونی انتشار کو چھپانے کے لیے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے لیکن ان کی ہر تدبیر ناکام ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر