
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن کی بیماری کرونا سے زیادہ خطرناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ70برسوں سے قوم کو دھوکہ دیا جا رہا ہے،سیاست دانوں کے لڑائی جھگڑے سے نقصان جمہوریت کا ہوگا لہزا اب سیاستدانوں کو سنجیدہ رویہ اپنانا ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنامزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا، اب نظام مصطفی کو موقع ملنا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ملک میں عدم استحکام سے بھارت کو فائدہ ہو رہا ہے جبکہ بھارت جعلی این جی اوز اور ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کے خلاف پوری دنیا میں پروپیگنڈہ کر رہا ہے
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران نئی دہلی کو منہ توڑ جواب کیوں نہیں دے رہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نعروں کے باوجود انصاف کے نظام کو موثر نہیں بنایا۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم ، صحت اور معیشت کے شعبوں کو بہتر نہیں کیا گیا۔ ملک قرضوں کی دلدل میںدھنس چکا ہے جبکہ مہنگائی، بے روزگاری اور سودی معیشت کے خلاف جماعت اسلامی کی تحریک جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News