بھارتی رہنما ششی تھرو نے قائد اعظم کی نظریے کی حمایت کا اعلان کردیا
بھارتی رہنما ششی تھرو نے قائد اعظم کی نظریے کی حمایت کا...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے قائد اعظم کی یومِ ولادت کے موقع پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر قائداعظم محمد علہ جناح کی تصویر شیئر کی ہے اور اُس کے ساتھ ہی ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔
Quaid-i-Azam symbolised equality, social justice and fairness in actions and thoughts. He inspires us everyday to love Pakistan and live for it. Respectful tribute #happybirthdayjinnah pic.twitter.com/OxmYJtlops
Advertisement— Adnan Siddiqui (@adnanactor) December 25, 2020
یادرہے کہ عدنان صدیقی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 145ویں یومِ ولادت کے موقع پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناح نے 1896میں سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی لیکن کچھ عرصے بعد انہیں احساس ہوا کہ کانگریس صرف ہندوؤں کی نمائندہ جماعت ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جاتا ہے۔
بالآخر ان کی جدوجہد رنگ لائی اور 14اگست 1947کو برصغیر کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوا جس کا نام پاکستان رکھا گیا۔
آزادی کے بعد قائد اعظم کی طبیعت ناساز رہنے لگی اور کئی بیماریوں سے لڑتے لڑتے بالآخر 11ستمبر 1948 کو ملت کا یہ روشن ستارہ دار فانی سے کوچ کرگیا لیکن رہتی دنیا تک یہ قوم اپنے عظیم قائد کی احسان مند رہے گی۔
عدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی وجہ سے ہی ہر روز پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ ’قائداعظم عمل و افکار میں مساوات، معاشرتی انصاف اور انصاف پسندی کی علامت ہیں۔‘
عدنان صدیقی نے کہا کہ ’قائداعظم ہمیں ہر روز پاکستان سے پیار کرنے اور اس کے لیے زندہ رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ اداکار نے اپنے پیغام کے اختتام میں ہیش ٹیگ HappyBirthdayJinnah کا استعمال کرتے ہوئے بابائے قوم کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News