
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے روشن مستقبل کے لئے کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی زندگی میں ہر ممکن سہولیات لانے کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں۔
عوام کی زندگی میں ہر ممکن سہولیات لانے کیلئے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں۔چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔کرونا وباء کے باوجود عمران خان کی دانشمندانہ حکمت عملی کی بدولت پاکستان کی معیشت وروزگار رواں اورانسانی زندگیاں محفوظ رہیں۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 13, 2020
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا واضح اظہار ہے جبکہ کورونا وباء کے باوجود عمران خان کی دانشمندانہ حکمت عملی کی بدولت پاکستان کی معیشت وروزگار رواں اورانسانی زندگیاں محفوظ رہیں۔
شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں، مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر میں27 فیصد،غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں150فیصداورسیمنٹ کی پیداوار میں17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چیلنجز کے باوجود پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں،مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر میں27 فیصد،غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں150فیصداورسیمنٹ کی پیداوار میں17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں کار سیل میں 68 فیصد آضافہ ہوا۔ٹریکٹرز، موٹر سائیکلز کی فروخت میں بھی واضح اضافہ ہوا۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) December 13, 2020
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے مزید کہا کہ نومبر میں کار سیل میں 68 فیصد آضافہ ہوا اور ٹریکٹرز، موٹر سائیکلز کی فروخت میں بھی واضح اضافہ ہوا جبکہ ترقی کا یہ سفر اسی رفتار کے ساتھ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News