جنت مرزا نے خود کو کیا قرار دے دیا؟ مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
پاکستان کی ٹک ٹاک ماڈل جنت مرزا نے اپنی ایک تصویر پوسٹ...
پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی چھوٹی بہن علشبہ انجم کے بھی ٹک ٹاک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد علشبہ انجم پاکستان کی چوتھی ٹک ٹاکر بن گئیں ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز ہیں۔
جنت مرزا کے نقش قدم پر چلنے والی ٹک ٹاکر علشبہ انجم کے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹک پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔
جنت مرزا نے اُنہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں علشبہ انجم کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
جنت مرزا نے اپنی بہن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’10 ملین فالوورز مکمل ہونے پر تمہیں بہت مبارک ہوں۔‘
جنت مرزا نے لکھا کہ ’میری بہن ایسے ہی آگے بڑھتی رہو۔‘
یاد رہےکہ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ہیں جنہیں اس وقت ٹک ٹاک پر 11 ملین سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے دوسرے نمبر پر کنول آفتاب ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 10 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ذوالقرنین سکندر ہیں
واضح رہے کہ علشبہ انجم کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News