Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران اشرف نے کس کے ساتھ کام کرنے کی خوائش کا اظہار کیا؟

Now Reading:

عمران اشرف نے کس کے ساتھ کام کرنے کی خوائش کا اظہار کیا؟

عمران اشرف نے کس کے ساتھ کام کرنے کی خوائش کا اظہار کیاپاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عمران اشرف نے معروف اداکارہ سجل علی اور بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق عمران اشرف اس وقت شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور پاکستان انڈسٹری کا ہر اداکار اُن کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند نظر آ تا ہے مگر عمران اشرف معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند نظر آ تے ہیں۔

مزید پڑھیں

عمران اشرف نے اداکارہ سجل علی کو کیا خطاب دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عمران اشرف نے اداکارہ سجل علی کو...

عمران اشرف کی سجل علی، بلال عباس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

یادرہے کہ گزشتہ دنوں ایک پاکستانی جریدے کی جانب سے 2020ء کے بڑے اداکاروں کا فوٹو شوٹ کیا گیا جس میں عمران عباس شوبز انڈسٹری کے دیگر ستاروں کے ہمراہ دیکھے جا سکتے ہیں۔

Advertisement

اداکار عمران اشرف نے ایک تصویر، تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام  اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ سجل علی اور بلال عباس کے ساتھ ایک فریم میں نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔

عمران عباس نے سجل علی اور بلال اشرف کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ کیا ہی بات ہو اگر یہ تصویر کسی پروجیکٹ کا پوسٹر ہو،‘

 اس کے علاوہ عمران اشرف نے پوسٹ پر اپنا ہی مشہور زمانہ ڈائیلاگ ’مزے‘ بھی لکھا ہے۔

اس پوسٹ اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹ آ چکے ہیں جس میں مداحوں کی جانب سے بھی ان تینوں اداکاروں کو ایک ساتھ پروجیکٹ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اپنی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کے سبب شوبز انڈسٹری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے اداکار عمران اشرف آج کل مداحوں کے آنکھوں کا تارہ بنے ہوئے ہیں اور اُن کے یکے بعد دیگرے پروجیکٹس ہٹ بھی جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران اشرف ایک بہترین رائٹر بھی ہیں، اُن کے لکھے ہوئے ڈائیلاگز سوشل میڈیا پر خوب وائرل رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر