Advertisement
Advertisement
Advertisement

 بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

Now Reading:

 بوائلر پھٹنے سے دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی
کراچی

کراچی

نیو کراچی میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے8 افراد جاں بحق  جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صباءسینماء کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چھت گرگئی جس کے ملبے تلے کئی لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ جاۓ وقوع سے شدید زخمیوں کو نکال کر عباسی شہید اسپتال روانہ کردیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کے جوان جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے سے متعلق تفتیش شروع کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق فیکٹری میں دھماکا بوائلر پھٹنے کے باعث ہوا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں برف خانے میں  بوائلر پھٹنے سے جانی نقصان کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے لیبر ڈپارٹمنٹ  سے رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر