عوام الیکشن کی تیاری کریں جلد نواز شریف وطن واپس آئیں گے، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا نظریہ ملک اور عوام کی ترقی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سکھر میں ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح دس بجے چلنا تھا مگر دھند کے باعث موٹر وے بند تھا
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جس طرح آپ نے انتظار کیا ویسے ہی میں نے نے بھی دس گھنٹے کا سفر کیا ہے آپکے لیے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کا نظریہ ملک اور عوام کی ترقی ہے جبکہ لاہور سے میں چلی تو ملتان تک اور ملتان سے سکھر تک موٹروے کس نے بنایا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے لیے مشہور تھا کہ حکومت بنانے والوں کا ساتھ دیتی ہے، کارکنوں نے ثابت کیا کہ ظلم کے خلاف مسلم لیگ کھڑی ہوئی ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ترقی کی ایک ایک اینٹ پر نواز شریف کا نام ہے، جب بھی پاکستان کے لیے جمہوریت کے لیے قربانی باتیں ہونگی تو نواز شریف کا نام آئیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
