کیا ٹک ٹاک ایپ پاکستان میں پھر سے کام کرنا شروع کر دے گا؟
پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ ایک بار پھر سے کام کرنا شروع...
ٹاک ٹاک کی وہ ویڈیوز جو 2020 میں سب سے زیادہ وائرل ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے 2020 کی سب سے زیادہ وائرل ویڈیوز کی فہرست جاری کردی ہے۔
سال کے آخر کی یہ فہرست بنیادی طور پر 10 کیٹیگریز پر مبنی ہے جس میں ٹرینڈز اور کریٹیئرز وغیرہ شامل ہے، مگر سب سے اہم وائرل ویڈیوز ہی ہیں۔
ٹک ٹاک ٹاپ کی 100 رپورٹ کے مطابق 10 سرفہرست ٹاپ وائرل ویڈیوز درج ذیل ہیں۔
اس ویڈیو میں ایک نوجوان مختلف سپر ہیروز جیسے بین 10 اور اسپائیڈرمین میں تبدیل ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر 27 لاکھ سے زائد بار لائیک کیا گیا جبکہ ٹوئٹر پر بھی اسے ڈھائی کروڑ بار دیکھا گیا۔
اس ویڈیو کو اب تک 33 لاکھ سے زائد بار لائیک کیا جاچکا ہے۔
گاجر کی ایک انوکھی ریسیپی بھی وائرل ہوئی جسے 36 لاکھ سے زیادہ بار لائیک کیا گیا۔
یہ انیمیٹڈ وائرل ویڈیو ٹک ٹاک صارفین کو کچھ زیادہ ہی پسند آئی جس کو ایک کروڑ 76 سے زائد بار لائیک کیا گیا۔
انگلش کے 2 الفاظ کے تلفظ میں غلطی فہمی پر مبنی یہ وائرل ویڈیو 43 لاکھ بار لائیک کی جاچکی ہے۔
ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ نے اس ویڈیو میں اپنی فلم مین ان بلیک کے کردار کا حوالہ دیا تھا جسے ایک کروڑ 89 لاکھ بار لائیک کیا گیا۔
این بی اے آل اسٹار گیم میں اس ڈانس کی ویڈیو بھی ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی،اس وائرل ویڈیو کو ایک کروڑ 70 بار لائیک کیا گیا۔
You mean to tell me that if the NYTimes article had never been written, those TikTok girls would’ve never given credit to Jalaiah, the real renegade creator? Phew, thank God for social media! pic.twitter.com/kKnJzpC1b6
— rosechocglam (@rosechocglam) February 17, 2020
اس وائرل ویڈیو کو ایک کروڑ 70 بار لائیک کیا گیا۔
اس ویڈیو میں گھر میں کام کرنےکے دوران زوم میٹنگ کو دکھایا گیا ہے اور اس وائرل ویڈیو کو ایک کروڑ 70 بار لائیک کیا گیا۔
ٹک ٹاک کی اس سال کی سب سے وائرل ویڈیو جو حقیقی معنوں میں روایتی ٹک ٹاک ویڈیو ہے جس کو 4 کروڑ 30 لاکھ لائیک کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس ایپ میں کیسے مواد کا غلبہ رہا اور لوگ کیا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News