Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں سے ہوگا

Now Reading:

سعودی عرب ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں سے ہوگا
ویکسین

سعودی وزیر صحت نے کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کورونا کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ان ممالک میں شامل ہے جوسب سے پہلے کورونا ویکسین حاصل کریں گے۔

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ سعودی عرب نے ان اہم کمپنیوں سے معاہدے کررکھے ہیں جو کورونا ویکسین پر کام کررہی ہیں،جلد ہی کورونا ویکسین لینے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے یہ بھی کہا کہ یہ ہماری اولین ترجیجات میں شامل ہے کہ اس بات کا مکمل اطمینان کر لیا جائے کہ حاصل کی جانے والی ویکسین کسی بھی قسم کے سائیڈ ایفیکٹ سے محفوظ ہو جبکہ ویکسین کے حوالے سے مکمل طور پر اطمینان کر لینے کے بعد ہی اس کے بارے میں تفصیلی اعلان کیا جائے گا۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے مملکت میں کورونا کیسز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوگیا ہے جہاں کورونا کی وبا قابو میں ہے اور حالات تیزی سے بہتری کی جانب رواں دواں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر