نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جارہی ہے، حماد اظہر
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نئی ریفائنری پالیسی...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز گلوکارہ و ماڈل آئمہ بیگ کی تصایور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہن کی شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہے۔


گلوکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصایو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔


سوشل میڈیو پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ مہرون رنگ ک لباس زیب تن کی ہوئیں ہیں جبکہ نکاح کی تقریب میں انہوں نے گلابی رنگ لکا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔


اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
گلوکارہ نے اپنی بہن کی ڈھولکی میں ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی تھی۔
گلوکارہ کے ڈانس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا تھا۔
آئمہ بیگ نے اپنی بہن کی ڈھولکی میں سفید رندگ کا لباس زیب تن کیا ہوا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہیں ہیں۔
اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کے چرچے ہر زبان پر ہو رہے تھے۔
پاکستانی ماڈل شہباز شگری نے نے آئمہ کے لیے اصطلاح ’بیٹر ہاف‘ کا استعمال کیا تھا، جس کے بعد سے مداحوں کو ان دونوں کے لیے باتیں کرنے کا اور موقع مل گیا تھا۔
یاد رہے کافی عرصہ سے گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری ہر ایونٹ اور پروگرام میں ایک ساتھ ہی نظر آتے ہیں۔
اس کے علاوہ گلوکارہ اور ماڈل کی سوشل میڈیا پر بہت سی سیروتفریح کے مقامات پر ساتھ لی جانے والی تصاویر پر بھی نداح یہ ہی اظہارِ خیال کر رہے ہے کے دونوں کے درمیان شاید کوئی رشتہ ہے۔
تاہم اس بات کی تصدیق اب تک آئمہ بیگ نے نہیں کی ہے لیکن شہباز شگری نے گلوکارہ کے لیے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’بیٹر ہاف‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔
خیال رہے کہ دونوں کی حالیہ تصویر اور اس پر تبصرہ قریبی تعلق کی خبروں کی تصدیق کرتی نظر آرہی تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لاس اینجلس میں موجود دونوں فنکار خوش و خرم نظر آرہے تھے۔
شہباز شگری نے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے آئمہ بیگ کے لیے ایک طویل کیپشن لکھا تھا۔
تصویر کے کیپشن میں شہباز نے آئمہ کے لیے اصطلاح ’بیٹر ہاف‘ کا استعمال کیا عموماً جوڑا آپس میں ایک دوسرے کے لیے استعمال کرتا ہے۔
ماڈل شہباش کی جانب سے کیے جانت والے کیپشن کے بعد مداحوں کی جانب سے سامنے آنے والے تبصروں میں کہا جارہاتھا کہ دونوں اپنے تعلق کو مزید نہیں چھپانا چاہتے۔
شہباز شگری کی انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کے لیے کیے جانے والے کیپشن پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بھی اچھی رائے دے رہے ہیں۔
پاکستانی اداکاروں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے دونوں کی تصویر پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔
دوسری جانب ماڈل شہباز کے ساتھ لی گئی تصاویر گلوکارہ آئمہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی
24 سالہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہے تاہم انہوں نے نام بتانے سے گریز کیا تھا۔
واضح رہے کہ شہباز شگری کا تعلق اسلام آباد سے ہے اور ماڈلنگ کے پیشہ سے وابستہ ہیں ان کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔
اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا تھا کہ ان کے ہونے والے شوہر کا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہی ہے لیکن انہوں نے نام نہیں بتایا تھا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ سا ل 2020 میں گھر بسانے کا فیصلہ کرنے کے ساتھ اپنے جیون ساتھی کا بھی انتخاب کر لیا ہے۔
سریلی اور ورسٹائل آواز کی مالکن آئمہ بیگ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کسی بھی لڑکی کے لئے شادی ایسا وقت ہوتا ہے جب روح کانپ جاتی ہے اور اس کے نام کے ساتھ لگا باپ کا نام ہٹا کر دوسرے شخص کا نام لگا دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال گلوکارہ آئمہ بیگ کو پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے اورخواتین کو بااختیار بنانے کی خدمات کےاعتراف میں تمغہ فخر امتیاز سے نوازا گیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News