
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ کوویڈ19 سے زیادہ مہلک مرض “کوویڈ 18 تابعدارخان”ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہورمیں ایک نہیں،درجنوں جلسےہوچکےہیں مگر لاہوریوں نےآج نئی تاریخ رقم کردی ہے اور لاہور چاروں صوبوں کو جوڑے گا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ اداروں کوسیاست سےدوررہنےکا مشورہ دینا غداری ہے جبکہ عمران خان کےپاس جواب نہیں ہوتاتونوازشریف کوغدارکہہ دیتا ہے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی کارکردگی تونہیں لیکن اسکینڈل کےڈھیرلگ گئے، عوام تم سےایک ایک پائی کاحساب لےگی۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ تابعدارخان کہتا تھا کہ قرضےنہیں لوں گا لیکن تابعدار خان نے قرضوں کے نئے ریکارڈ قائم کردیے جبکہ تابعدارخان نےملک کوآئی ایم ایف کےسامنےگروی رکھ دیا۔
مریم نواز کا ییہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو2013کےالیکشن میں عبرتناک شکست ہوئی، انہیں سمجھ آگئی عوام کےووٹ سےنہیں تابعداری سےوزیراعظم بنوں گا۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ تابعدارخان کہتا ہےاپوزیشن مجھےنہیں جانتی لیکن عمران خان صاحب اپوزیشن آپ کواچھی طرح جانتی ہے جبکہ اب تو عوام بھی آپکو اچھی طرح جان گئی۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی نااہلی کا جواب ان کےسلیکٹرزکودینا پڑرہا ہے کیونکہ ان کےسلیکٹرز نہیں جانتےتھے یہ اتنا نالائق اورنااہل نکلےگا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوویڈ18کےآنے کے بعد پاکستان کی ترقی کورنٹائن ہوگئی مگر کوویڈ19سےزیادہ مہلک مرض”کوویڈ18تابعدارخان”ہے، ہاتھ جوڑکرکہتی ہوں ماسک پہن کرآئیں،آپکی صحت کاخیال ہے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ فرعون کے لہجے میں کون کہتا تھا این آراونہیں دوں گا لیکن آج وہی انسان پی ڈی ایم اورنوازشریف سےاین آراومانگ رہا ہے لیکن نوازشریف عوام کی روٹی چھیننے والے اور جعلی حکومت بنانے والے تابعدار کو این آراو نہیں دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News