Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان، جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

پاکستان، جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیرخارجہ
شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، جاپان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کنینوری مستودا کی وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات ،کرونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ ء جاپان کے دوران جاپان کے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور دیگر قیادت سے ہونے والی خوشگوار ملاقاتوں کا تذکرہ کیا جبکہ پاکستان اور جاپان کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین گہرے سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کو ہیں جبکہ کورونا وبا کے دوران ،جاپان کی طرف سے فراہم کردہ معاونت پر جاپانی حکومت اور قیادت کے شکرگزار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور جاپان کے مابین زراعت، صنعت و حرفت، کم قیمت گھروں کی تعمیر اور ماحولیاتی تحفظ سمیت بہت سے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں جن کو بروئے کار لا کر دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان، موثر جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرےگا جبکہ پاکستان، سیاحت کے فروغ کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے -پاکستان میں بدھ مت کے اہم مذہبی مقامات پر حاضری کیلئے تشریف لانے والے جاپانی سیاحوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کریں گے۔

اس موقع پر جاپانی سفیر نے افغانستان میں قیام امن سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی طرف کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، پاکستان اور جاپان کے مابین، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر