پاکستان نے خلیجی ممالک میں تناو کی کمی کا خیرمقدم کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان خلیجی خطے میں تناو میں کمی کی کوشیشوں کا خیرمقدم کرتا ہے،خلیج کے خطے میں تناو میں کمی کے حوالے سے پیش رفت خوش آئند ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم خصوصی طور پر کویت کی پرخلوص کوشیشوں کو سراہتے ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کویت کی پرخلوص کوشیشوں کو سراہتے ہیں جو خلیجی ممالک میں تنازع کے باعث پیدا شدہ اختلافات میں کمی اور مفاہمت کے فروغ کی کوشیشیں کر رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان پر امید ہے کہ ممالک میں باہمی اعتماد سازی و ایک دوسرے کو سمجھنے سے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کا قیام ممکن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
